نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے کے نتیجے میں10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سٹیشن پر کھڑی بوگی میں غیرقانونی گیس سلنڈر رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی ، بوگی میں موجود مسافر گیس سلنڈر سے چائے اور ناشتہ تیار کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ٹرین کی بوگی میں آگ صبح سوا 5 بجے لگی جس کو سوا 7 بجے تک بجھا دیا گیا تھا۔