ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی حکومت ملوث ہو سکتی ہے۔
کینیڈین پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، شہری کے قتل میں غیر ملکی حکومت کا ملوث ہونا ہماری خود مختاری کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا نے بھارت کیلئے طے شدہ تجارتی مشن ملتوی کردیا
واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون کو کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا کے گوردوارہ میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، وزیر اعظم ٹروڈو نے جی ٹونٹی اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات میں سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا۔