واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی ایوان نمائندگان نے حکومتی اخراجات کا بل منظور کرلیا، ایوان میں 209 ڈیموکریٹس اور 126 ریپبلکنز نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان سے بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان نے 45 روز کے اخراجات کا بل منظورکیا ہے جبکہ منظور ہونے والے بل میں یوکرین جنگ کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔
میڈیا کے مطابق اگر حکومتی اخراجات کا یہ بل منظور نہ کیا جاتا تو شٹ ڈاؤن میں وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو گھر بھیج دیا جاتا یا پھر ان سے بغیر معاوضے کے کام جاری رکھنے کی درخواست کی جاتی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا لیکن کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کے اس سے باہر ہونے کے بعد اسے فوری طور پر امداد کی منظوری دے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد اب صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن جائے گا۔