واشنگٹن : (دنیانیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان ( ٹی ٹی پی ) کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی مؤقف کی تائید کی ہے ۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطےکے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے ۔
امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں۔
تھامس ویسٹ نے خطےمیں امن کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملےپرانتہائی مددگار رہا ہے۔
یاد رہے کہ تھامس ویسٹ نمائندہ خصوصی افغانستان،ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری بیوروساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز ہیں اور امن مشنزکےلئےعالمی سطح پران کی خدمات قابل قدر ہیں۔