زمبابوے میں سونےکی کان بیٹھنے سے 9 افراد ہلاک

Published On 01 October,2023 10:20 am

ہرارے: (دنیانیوز) زمبابوے میں سونےکی کان بیٹھنے کے حادثے میں اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سونےکی کان بیٹھنے سے9  کان کن دم توڑ گئے جبکہ 13کان کن باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کان میں ملبے تلے دس سے زائد کان کنوں کے دبے ہونےکا خدشہ ہے جبکہ  ملبے تلے دبے افرادکی تلاش کا کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات کا ابھی تعین نہیں ہوا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔