امریکا کی جانب سے روس کے دو سفارت کاروں کوملک چھوڑنے کا حکم

Published On 07 October,2023 08:31 am

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) روس کی جانب سے سفارت کار کو ملک سے نکالنے کے ردعمل میں امریکا نے بھی دو روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے روسی اقدامات کو قطعی طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی سفارت کاروں کی بے دخلی واضح پیغام ہے کہ ماسکو میں ہمارے سفارت کاروں سے روا رکھا جانے والے ناقابل قبول سلوک کے نتائج بھی ویسے ہی ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس روس کی جانب سے امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمن کو ماسکو سے بے دخل کر دیا تھا جب امریکہ نے روس کو سکیورٹی کی تجاویز اور ضمانتوں کے بارے میں غیر تسلی بخش سمجھے گئے جوابات فراہم کیے گئے تھے۔