غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے غزہ کی پٹی میں ہسپتال پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے کو جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں حماس نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں الاحلی عرب ہسپتال پر اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، ہسپتال میں سینکڑوں بیماروں اور زخمیوں کو رکھا گیا تھا، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد بھی پناہ گزین تھے، سینکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 800 سے زائد فلسطینی شہید
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہسپتال پر بمباری کر کے علاج معالجے کیلئے موجود 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا جبکہ سیکڑوں شہری شدید زخمی ہیں، حملے کے بعد ہسپتال کی عمارت زمین بوس ہو گئی، شہید ہونے والوں میں مریض، ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف شامل ہے۔