جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے

Published On 20 October,2023 05:08 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے فضائی حملوں سے متاثرہ فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان کے قافلے آج غزہ میں داخل ہوں گے، مصر کے بارڈر پر 100 امدادی ٹرک قطار میں لگے ہیں۔

پہلے قافلے میں 20 امدادی ٹرک غزہ روانہ ہوں گے، وینزویلا سے 30 ٹن امداد مصر پہنچ گئی، روس نے بھی 27 ٹن امداد روانہ کر دی، پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ بھیج دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ میں ایک اور ہسپتال پر بمباری، مزید 433 فلسطینی شہید

پاک فوج اور این ڈی ایم اے نے غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کی، امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

عالمی ادارہ صحت نے 20 امدادی ٹرک کے غزہ میں داخلے کو سمندر میں ایک قطرے کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ امدادی سامان سے بھرے ٹرکوں کو جانے کی اجازت ہونی چاہیے۔