غزہ: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اسرائیلی حملوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد جاری کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے نے حملوں سے مزید 13 کارکنوں کے مرنے کی تصدیق کی، جس کے بعد اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 29 ہوگئی۔
یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 20 کارکن زخمی ہوئے ہیں، فلسطین میں یواین آرڈبلیو اے 5 ہزار اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔