جدہ: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل حماس تنازع کا فوری حل چاہتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں فریق فوری طور پر جنگ بند کریں، اگر ہم جنگ بند کرانے میں ناکام ہو گئے تو خطے کا امن شدید متاثر ہو گا، ہمیں دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ عرب ممالک اس مسئلے کے حل کیلئے تیار ہیں۔