فلسطین پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں: اسرائیلی وزیر اعظم

Published On 25 October,2023 11:13 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فلسطین پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں نیتن یاہو نے الزام لگایا کہ حماس آئی ایس آئی ہے اور آئی ایس آئی ہی حماس ہے، حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے: بلاول بھٹو

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ یہ سب کی جنگ ہے، اسرائیل کی جنگ حماس سے نہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی 7 اکتوبر کا دن کبھی نہیں بھولیں گے، 1400 سے زائد اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہم اپنے بے گناہ شہریوں کے قتل کا بدلہ لے کر رہیں گے۔