غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، صیہونی فورسز کے حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ گروپ کے زیر اثر فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حملے کے بعد ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی اسرائیل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی ہے، گزشتہ رات لبنان سے اسرائیل پر 2 راکٹ داغے گئے تھے۔
ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ لبنان سے کیے گئے حملے کو ہمارے ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنایا، لبنان کی جانب سے اسرائیلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔