ریاض: (دنیا نیوز) اسرائیل فلسطین کشیدگی کے معاملہ پر احسن اقدام کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہ کر دئیے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عوامی عطیات مہم کے تحت 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ غزہ جنگ کے بعد اسرائیل سے تعلقات معمول پرلانے میں دلچسپی رکھتا ہے : امریکا
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کنگ سلمان سینٹر کے تحت فلسطینیوں کیلئے عطیہ مہم بھی چلائی جائے گی۔