جوبائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے

Published On 15 November,2023 07:18 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چائنہ کے صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن کی دورے کی دعوت پر امریکا پہنچنے والے چینی صدر سان فرانسسکو میں 30 ویں ایشیا پیسیفک اکنامک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر شی جن پنگ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات بھی کریں گے، ملاقات کے دوران چین اور امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔