چین : عمارت میں آتشزدگی ، 26 افراد ہلاک

Published On 16 November,2023 02:01 pm

بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین کے صوبہ شانشی میں عمارت میں آگ لگنے سے 26افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی سرکاری میڈیا کاکہنا ہے کہ جمعرات کی صبح 6 بجکر  50منٹ پرلولیانگ شہر کے ضلع لیشی میں کوئلے کی کمپنی یونگجو سے منسلک عمارت کی چوتھی منزل میں آگ بھڑک اٹھی ۔

امدادی ٹیموں نے درجنوں کی تعداد میں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ 63افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ، آتشزدگی سے اب تک 26 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رواں برس بیجنگ میں ماہ اپریل میں آتشزدگی کے واقعے میں 29 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔