تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ 4 دن کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔
حماس اسرائیل تنازعے پر بیان جاری کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ کے تمام مقاصد حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور حماس کی قید میں تمام مغویوں کی واپسی کیلئے بھی پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کی تاریخ، بیشترمعاہدے ٹوٹ گئے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مزید کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ جنگ مکمل طور پر بند ہو جائے گی۔