پیرس: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کے حملے میں فرانسیسی سفارتخانے کے کارکن کی ہلاکت پر فرانس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے اسرائیل سے حملے کی وضاحت طلب کر تے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ ہوا تو مزید نقصان ہو گا، اسرائیلی فوج کے حملوں میں عام شہری بڑی تعداد میں ہلاک ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، تمام فریقین مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں ، لبنان، ایران اور مغربی کنارے میں بھی کشیدگی کم ہونی چاہیے، چاہتے ہیں اس مسئلے کا دیر پا حل نکالا جائے۔