تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی فوج کے حملے میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں ہزاروں کی تعداد میں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی عوام نے تل ابیب میں مظاہرے کیے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین میں حماس کے قبضے میں قید یرغمالیوں کے خاندان کے علاوہ عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں، گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں اعتراف کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے غلطی سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو قتل کر دیا ہے۔