انقرہ : (ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری پائیدار جنگ بندی کی تاریخی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق صدر اردگان نے امریکی صدر بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غزہ میں طول پکڑتے حملے عالمی سطح پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔
صدر رجب طیب نے امریکی صدر جوبائیڈن سے کہا کہ امریکا اسرائیل کی غیر مشروط حمایت بند کردے تو غزہ میں فوری جنگ بندی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :جنگ کے خاتمے کا سبب بننے والی تمام کوششوں کیلئے تیار ہیں : حماس
دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری جاری ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ میں خان یونس اور رفح سمیت پوری غزہ پٹی پر بم برسا کر گھروں میں موجود کئی خاندانوں کو نشانہ بنا ڈالا، اسرائیلی حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید ہو گئے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7اکتوبر سے اب تک شہیید فلسطینیوں کی تعداد 18ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ پچاس ہزار زخمی ہیں ۔