لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹو ویلی نے کہا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کو غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد بھی کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹو ویلی نے کہا کہ اسرائیل آج یہ جانتا ہے اور پوری دنیا کو بھی یہ جان لینا چاہیے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ اپنی ریاست قائم نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح آج بھی فلسطینی اسرائیلی ریاست کے بغیر اپنا نقشہ اور نعرہ اونچی آواز میں پیش کر رہے ہیں کہ وہ اپنی ریاست چاہتے ہیں، یہی ہمارا مؤقف ہے کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہو سکتی۔