اسرائیلی اور قطری حکام کی ناروے میں غزہ کی صورتحال پر میٹنگ

Published On 17 December,2023 08:54 am

اوسلو: (دنیا نیوز) غزہ کی مسلسل خراب ہوتی صورتحال پر اسرائیل اور قطر کے حکام کے درمیان ناروے میں ملاقات ہوئی ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق اسرائیلی اور قطری حکام کی ناروے میں ہونے والی میٹنگ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے نئے معاہدے پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں اطراف سے یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا گیا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ قطری وزیراعظم سے موساد کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے، قطر نئے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں ثالثی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پوری کوشش ہے دونوں فریقین کو انسانی بنیادوں پر معاہدے کیلئے راضی کر لیں، غزہ میں عارضی جنگ بندی سے متعلق مثبت پیش رفت کی امید ہے۔