فن لینڈ :سابق وزیراعظم الیگزینڈرسٹب صدارتی انتخابات میں کامیاب

Published On 12 February,2024 12:10 pm

ہیلنسکی : (ویب ڈیسک ) فن لینڈ کے سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔

خبررساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سابق وزیر اعظم الیگزینڈر سٹب اور سابق وزیر خارجہ اور گرین پارٹی کے صدارتی امیدوار پیکا ہاوسٹو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں الیگزینڈر سٹب نے51.6فیصد ووٹ حاصل کئے۔

سابق وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو نے الیگزینڈر سٹب کو ملک کے 13ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

الیگزینڈر سٹب نے انتخابات میں کامیابی کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا ،وہ یکم مارچ کو ملک کے 13ویں صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔