نئی دہلی، ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بھارت سمیت دیگر مشرقی ممالک میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل ہوگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے کئی شہروں میں مقامی سطح پر چاند دیکھنے کیلئے کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، سب سے پہلے لکھنؤ میں رمضان کا چاند نظر آیا جس کے بعد بھارت میں منگل 12 مارچ کو یکم رمضان ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں وقت سحر صبح 5 بج کر 18 منٹ اور افطار مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، اس کے علاوہ حیدرآباد میں سحری مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 16 منٹ اور افطار شام 6 بج کر 26 منٹ پر ہوگی۔
بھارتی شہر ممبئی میں وقت سحر 5 بج کر 38 منٹ اور افطار 6 بج کر 48 منٹ پر ہوگی جبکہ پونے میں سحری مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 34 منٹ اور افطار 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔
دوسری جانب بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی نے بھی ملک میں چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق کل پہلا روزہ ہوگا۔