مالے: (ویب ڈیسک ) مالدیپ کے پارلیمانی انتخابات میں چین کی حامی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی بھاری اکثریت سے جیت گئی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر معیزو کی پیپلز نیشنل کانگریس پارٹی نے 93 میں سے 65 سیٹیں جیتیں جبکہ اپوزیشن مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 نشستیں جیت سکی۔
خبرایجنسی کے مطابق صدر معیزو کی پارٹی کی جیت سے مالے، بیجنگ کے درمیان قربت کا سفر جاری رہنے کی توقع ہے، خطے میں برتری کے لئے مالدیپ، چین اور بھارت کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
گزشتہ سال صدر معیزو نے ملک کی ’انڈیا فرسٹ‘ پالیسی ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔حکومت نے مقامی طور پر مقیم درجنوں بھارتی فوجیوں کو ملک سے نکل جانےکا حکم دے دیا ہے۔