یورپ کے مرکزی بنک نے شرح سود میں کمی کردی

Published On 06 June,2024 07:27 pm

فرینکفرٹ: (دنیا نیوز) یورپ کے مرکزی بنک نے شرح سود میں کمی کردی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپین سینٹرل بنک نے شرح سود میں صفر اعشاریہ 25 فیصد کی کمی کی جس کے باعث شرح سود بلند ترین سطح سے کم ہو کر 3.75 فیصد پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے مرکزی بنک نے گزشتہ روز شرح سود میں صفر اعشاریہ 25 فیصد کی کمی کی تھی جس کے باعث شرح سود 4.75 فیصد ہوگئی ہے، کینیڈا میں چار سال کے بعد شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔