مکہ مکرمہ : (ویب ڈیسک ) ہر سال دنیا بھر سے مسلمان مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں میں حج سے پہلے جمع ہوتے ہیں ، بہت سے لوگوں کیلئے زندگی میں یہ ایک بار کا سفر یادگار روحانی سفر میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔
8 ذوالحج 1445ھ بمطابق 14 جون 2024 بروز جمعہ حج کے آغاز کے ساتھ ہی عازمین مکہ کے قریب منیٰ کی خیمہ بستی میں جمع ہورہے ہیں ۔
یہاں ہم مناسک حج کےآغاز کے ساتھ ہی اب تک کی کچھ روح پرور تصاویر آپ کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں سالانہ حج سے پہلے عازمین جبل نور کا دورہ کرتے ہیں، حرا پہاڑ (جبل نور) وہ مقام ہے جہاں نبی کریم پر پہلی وحی نازل ہوئی تھی۔
مکہ مکرمہ کا ایک روح پرور منظر
سعودی سکیورٹی فورسز کے ارکان نے 10 جون کو سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ میں سالانہ حج کی تیاری کے لیے پریڈ میں حصہ لیا۔
11جون کو مکہ، سعودی عرب میں سالانہ حج سے پہلے مسجد الحرام میں حجاج خانہ کعبہ کے گرد چکرلگاتے ہوئے طواف کرتے ہیں۔
9 جون کو سعودی عرب کے شہر مکہ میں سالانہ حج سے قبل عازمین مسجد عظیم الشان میں جمع ہیں۔
تصاویر بشکریہ (رائٹرز)