راہول گاندھی کو ’’بالک بدھی ‘‘ کہنا مودی کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر جنگ چھڑ گئی

Published On 13 July,2024 08:39 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) اپوزیشن اتحاد کے رہنما راہول گاندھی کو ’’بالک بدھی ‘‘ کہنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر نئی جنگ چھڑ گئی۔

نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بچوں جیسا دماغ کہہ کر تنقید کی جس پر کانگریس نے سوشل میڈیا پر مودی کو ’’بیل بدھی‘‘ یعنی کمزور یا سرپھرا کہہ کر طنزیہ میمز اور پوسٹس شیئر کر دیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر راہول گاندھی کی خواہشات کے مطابق چلنے کا الزام بھی لگایا، مودی نے راہول گاندھی کا موازنہ غلطی تسلیم کیے بغیر ہمدردی کیلئے رونے والے بچے سے کیا۔