نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی جماعت ری پبلکن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر آئندہ الیکشن میں صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار پارٹی کنونشن میں منظر عام پر آ گئے، کنوشن کے دوران ٹرمپ کے دائیں کان پر پٹی لگی ہوئی تھی جہاں گولی لگی تھی، کنونشن میں باقاعدہ طور پر ری پبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ الیکشن میں صدارتی امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاتلانہ حملے میں کان کا حصہ کٹ گیا، نیچے گرنے سے بازو میں چوٹیں آئیں، ٹرمپ
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹر جے ڈی وینس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی وینس نائب صدارت کیلئے ریاست اوہائیو سے موزوں ترین شخص ہیں، یاد رہے کہ وینس ماضی میں ٹرمپ کو احمق اور قابل مذمت کہہ چکے، انہوں نے ٹرمپ کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے بھی کیا تھا، سینیٹر وینس کی اہلیہ اوشا کا آبائی تعلق بھارت سے ہے۔