لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے غیر معینہ مدت تک اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت بند کردی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرکاری حکام نے حکومتی جائزے کی تکمیل تک اسرائیل کو اسلحے کی فروخت معطل کردی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسلحہ برآمد کنندگان کو واضح کردیا گیا ہے کہ پالیسی نظرثانی تک اسلحے کی فروخت معطل رہے گی، ٹوری حکومت نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کے 108 لائسنسز جاری کیے تھے۔