غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی تنظیم حماس نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد غزہ کے رہنما یحییٰ سنوار کو سربراہ نامزد کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق تہران میں اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد رہنما یحییٰ سنوار کو گروپ کا سربراہ نامزد کیا گیا، یحییٰ سنوار 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں موجود ہیں۔
عرب میڈیا نے مزید بتایاکہ اسرائیل نے یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کی کئی ناکام کوششیں کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سابق سربراہ اسماعیل ہانیہ 31 جولائی کو تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
اسماعیل ہانیہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران میں موجود تھے۔