عمان: (ویب ڈیسک) اردن کے وزیراعظم بشیر خصاونہ انتخابات کے چند روز بعد ہی مستعفی ہوگئے۔
اردن کے وزیراعظم بشیر خصاونہ نے اتوار کے روز اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جبکہ پارلیمانی انتخابات کو ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا، یہ بات اس معاملے سے واقف حکام نے بتائی، امریکی اتحادی مملکت میں اسلام پسند حزب اختلاف کے لئے یہ انتخابات کسی قدر فائدہ مند رہے۔
حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ توقع ہے کہ شاہ عبداللہ کے دفتر کے موجودہ سربراہ اور سابق وزیر برائے منصوبہ بندی جعفر حسن ایک تجربہ کار سفارت کار اور محل کے سابق مشیر الخصاونہ کی جگہ سنبھالیں گے، جعفر حسن امریکہ سے تعلیم یافتہ ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن کو مملکت کی معیشت پر غزہ جنگ کے اثرات کم کرنے کے چیلنجز کا سامنا ہو گا جو سرمایہ کاری پر پابندیوں اور سیاحت میں تیزی سے کمی کے باعث سخت متأثر ہوئی ہے۔
سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نے ایک عشرے سے دو فیصد کے قریب منڈلاتی ہوئی سست شرح نمو کو تیز کرنے کی غرض سے شاہ عبداللہ کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی تھی، یہ وبائی امراض اور ہمسایہ ممالک عراق اور شام میں تنازعات کی وجہ سے خراب تر ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ اخوان المسلمون کی حزب اختلاف اور حماس کے نظریاتی اتحادیوں نے منگل کے انتخابات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں، غزہ میں اسرائیل کی جنگ پر غم و غصے نے انتخابات کے نتائج میں اہم کردار ادا کیا تھا۔