میڈرڈ:(ویب ڈیسک) سپین کے وزیراعظم نے یورپی یونین کے ممالک سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچیز نے دیگر یورپی یونین کے ممبران پر زور دیا ہے کہ وہ اسپین اور آئرلینڈ کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کو معطل کرنے کی درخواست کا جواب دیں۔
یورپی یونین اسرائیل ایسوسی ایشن معاہدے پر نظر ثانی کےلیے اسپین اور آئرلینڈ گزشتہ کئی مہینوں سے یورپی یونین کے دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
ان ممالک کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر اس معاہدے میں موجود انسانی حقوق کی شق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔