اسرائیل کی بیروت میں ہسپتال پر بمباری، 13 افراد شہید،57 زخمی

Published On 23 October,2024 03:36 am

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کی بیروت میں ہسپتال پر بمباری سے 13 افراد شہید جبکہ57 زخمی ہوگئے۔

جنوبی بیروت میں یونیورسٹی کو بھی نشانہ بنایا گیا، بیروت ہوائی اڈے کے قریب بھی حملے کئے گئے، عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی، اب تک اسرائیلی حملوں میں 2500 افراد شہید، 11 ہزار 500 سے زائد زخمی ہوگئے، ترجمان اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملے جاری رکھنے کا اعلان بھی کر دیا۔

اسرائیل کی مشرق وسطیٰ میں جنگ سے امریکا بھی تنگ آگیا، انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں ہوئیں، انٹونی بلنکن اردن اور قطر بھی جائیں گے۔