اسرائیل فوج کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

Published On 23 October,2024 02:35 am

تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیل فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشمی صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے مطابق ہاشمی صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس چیف حسین علی الزماں بھی شہید ہوئے ہیں، لبنانی سکیورٹی ذرزائع نے ہاشم صفی الدین سے رابطہ منقطہ ہونے کا کہا تھا، حزب اللہ کی جانب سے خرب کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں شہید شہریوں کی تعداد 2530 ہوگئی ہے، 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔