کملا ہیرس الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار امریکی صدر جوبائیڈن کیساتھ نمودار

Published On 13 November,2024 04:15 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر کملا ہیرس الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ نمودار ہوئیں۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ویٹرنز ڈے کے موقع پرامریکہ کے دفاع میں مارے جانے والے فوجیوں کی یاد میں پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کی نائب صدر کملا ہیرس الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار ان کے ساتھ نظر آئیں۔

آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری میں منعقد ہونے والی یہ تقریب جسے دریائے پوٹومیک نے واشنگٹن سے الگ کیا ہے پہلی بار ہے کہ ہیرس 6 نومبر کو اپنی تقریر کے بعد سے عوام کے سامنے نظر آئیں جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کی تھی۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور کملاہیرس جنہوں نے گہرے رنگ کے سوٹ پہنے ہوئے تھے نے نامعلوم فوجی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔