واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا قرار دینے کے اعلامیہ پر دستخط کر دیئے۔
ٹرمپ کے دستخط کے بعد خلیج میکسیکو کو باضابطہ طورپر خلیج امریکا کا نام دے دیا گیا، امریکی صدر نے کینیڈا کو51ویں ریاست بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔
خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کو خلیج امریکا کا نام دیں گے۔
علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دوسرے ملکوں کو امریکا سے فائدہ نہیں اٹھانے دوں گا،،ایران سےجنگ کی بجائے جوہری معاہدے کو ترجیح دوں گا، اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا، یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں، امیدہے ایران جو کرنے کا سوچ رہا ہے وہ نہیں کرے گا۔