میکسیکو میں ٹرک اور بس کے تصادم میں 41 افراد ہلاک

Published On 12 February,2025 06:00 pm

میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) میکسیکو کی جنوب مشرقی ریاست کیمپیچی میں ٹریفک حادثہ میں 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افسوسناک حادثہ جنوب مشرقی میکسیکو میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 41 افراد جل کر ہلاک ہوگئے، جبکہ 9 افراد زندہ بچ گئے۔

ہلاک ہونے والے افراد میں 36 سیاح بس اور 2 ٹرک سوار شامل تھے، حادثہ ٹرک اور بس کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔