جنوبی کوریا: ہوٹل کی تعمیراتی سائٹ میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک، 7 زخمی

Published On 15 February,2025 02:57 am

سیئول: (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی بندرگاہی شہر بوسان میں تعمیراتی سائٹ میں آگ لگنے کے بعد6افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل فائر ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ آگ صبح 10 بجکر 51 منٹ پر لگی، اس وقت وہاں100 کارکن موجود تھے، وزارت خزانہ کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے حکام کو آگ بجھانے کے لئے اہلکاروں اور آلات کو مکمل طور پر متحرک کرنے کے فوری احکامات جاری کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران اموات کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے، جبکہ فائر فائٹرز کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے، فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پرقابو پالیا۔