چین کی بحیرہ جنوب میں آسٹریلیا کے اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت

Published On 15 February,2025 03:18 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے جنوبی بحیرہ چین میں آسٹریلیا کی جانب سے جان بوجھ کرکی جانے والی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدام سے چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ترجمان ژانگ ژیاؤانگ نے 11 فروری کو بحیرہ جنوبی چین میں چینی فوجی کے طیارے کے ساتھ غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ تعامل کے آسٹریلیا کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے جمعہ کو آسٹریلیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان بوجھ کر چین کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور خود کو متاثر ظاہر کر کے جھوٹی داستانیں پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور آسٹریلیا سے اس اقدام کے خلاف سخت احتجاج کر چکے ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلوی طیارے کو نکالنے کے لئے چین کے اقدامات اس کی قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز اور قانونی دفاع ہے۔

انہوں نے آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے اور بحیرہ جنوبی چین میں مسائل پیدا کرنے کی بجائے اپنی بحری اور فضائی افواج کو سختی سے کنٹرول کرے۔