کینیڈا کے جنگی بحری جہاز کی آبنائے تائیوان آمد: چین کا شدید غصے کا اظہار

Published On 18 February,2025 04:56 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کینیڈین جنگی جہاز کی آبنائے تائیوان میں آمد پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے اقدامات جان بوجھ کر مشکلات میں اضافہ کرنے اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

ترجمان چینی فوج نے کہا کہ چین نے مانیٹرنگ کے لئے اپنی فضائی اور بحری افواج کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا ہے اور وہ تمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کا سختی سے مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، یاد رہے اتوار کو کینیڈا کا جنگی جہاز آبنائے تائیوان سے گزرا تھا۔