سرینگر، ڈھاکا، نئی دہلی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں بھی عیدالفطر منائی گئی۔
دلی کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا جبکہ ممبئی اور بھوپال میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے۔
آسٹریلیا، انڈونیشیا، ملائیشیا، افغانستان، شام، مسقط، ایران، عراق، عمان اور اردن میں بھی عیدالفطر منائی گئی ہے، برونائی، نائیجیریا، فلپائن اور جاپان میں بھی عیدالفطر کے بڑے اجتماعات ہوئے۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور فلسطین میں اتوار کو عید منائی گئی، مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔