غزہ پٹی پر قبضے کے اسرائیلی خفیہ مقاصد بے نقاب

Published On 12 April,2025 05:02 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پٹی پر قبضے کے اسرائیلی خفیہ مقاصد بے نقاب ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل اہل غزہ پر غزہ کی سر زمین تنگ کر رہا ہے، غزہ بھر میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جو محفوظ ہو۔

اسرائیلی حکومت غزہ پٹی کو الگ الگ حصوں میں تقسیم کر کے مکمل فوجی کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے، رفاہ کے رہنے والوں کو بھی اسی لیے ساحلی علاقوں کی جانب دھکیلا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شہروں اور قصبوں سے زبردستی انخلا پر مجبور کر رہا ہے۔