بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی صدر نے لاطینی امریکی ممالک میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔
لاطینی امریکی ممالک کے لئے بنائے گئے سی لیک چائنہ فورم کی دسویں سالگرہ ہوئی، جس کے حوالے س چینی دارالحکومت بیجنگ میں اجلاس ہوا، سربراہی اجلاس میں برازیل، کولمبیا اور چلی کے صدور شریک ہوئے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے سی لیک چائنہ فورم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لاطینی امریکی ممالک میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین 5 پروگرامز میں یہ سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری میں یکجہتی، تہذیب، امن اور عوامی رابطے کے پروگرام شامل ہیں۔