بیجنگ: (دنیا نیوز) چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیخلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ۔
چینی تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا، پانی روکنے کی کوشش کو چین اتحادی کی سالمیت پر حملہ سمجھے گا، چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، بھارت درمیانی حصے میں ہے۔
وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے، سندھ طاس معاہدہ موجود ہے، خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی ہے، پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔