ایران اسرائیل جنگ: امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

Published On 14 June,2025 07:12 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ایران اسرائیل جنگ کے باعث امریکی صدر کے عالمی رہنماؤں سے رابطے کئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا۔

امیر قطر نے بھی امریکی صدر سے رابطہ کیا، مشرق وسطیٰ میں جنگ رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی اور قطری وزیراعظم نے بھی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملوں کے باعث ایرانی دارالحکومت تہران ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، تہران میں 4 خوفناک دھماکے رپورٹ ہوئے تھے، اسرائیل کی جانب سے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ پہلے ایران کے جوابی حملے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل اسرائیل پر داغے گئے تھے۔