واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر ایران پر حملے سے متعلق صدر ٹرمپ کی منصوبہ بندی سے بے خبر رہے۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں صدر ٹرمپ نے کب ایران پر حملے کا فیصلہ کیا، سب سے بڑی ریڈ لائن ایران کا نیو کلیئر پروگرام ہے، امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتا، تنازع کا کسی طویل جنگ میں تبدیل ہو نے کا امکان نہیں۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے طویل المدتی امن منصوبے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔