ایران کا بغیر کسی رکاوٹ کے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

Published On 25 June,2025 12:50 am

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام نہیں رکے گا۔

ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے مطابق جوہری پروگرام کسی رکاوٹ کے بغیر دوبارہ شروع کریں گے، ہم یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کرنے کیلئے مکمل تیار ہیں، ایران اپنا جوہری پروگرام بحال کر رہا ہے، ایٹمی تنصیبات کی تعمیر نو ہو رہی ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ کی صرف داخلی اور خارجی سرنگوں کو نقصان پہنچا، اپنے بیان میں کہا ایران پر حملے کے بعد تابکاری میں اضافے کی کوئی اطلاع نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تینوں ایٹمی تنصیبات پر تابکاری کی سطح میں کسی اضافے کی اطلاع نہیں ملی، ایران نے آئی اے ای اے سے امریکی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔