اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پہلگام فالز فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالز فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا۔
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالز فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔
26 جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے اطلاع دی کہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔
بھارتی ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6 پیرا کے سپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں، جیش محمد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
حسب روایت بغیر کسی ثبوت کے ان دہشت گردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا گیا، مودی سرکار مسلسل خودساختہ بیانیے کو پھیلانے کے لیے فالز فلیگ کا سہارا لیتی ہے لیکن یہ حربہ اب بری طرح ناکام ہو چکا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے مودی کے جنگی جنون کو پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام اب ان جھوٹے پروپیگنڈے سے بخوبی واقف ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔