اتراکھنڈ: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑی تباہی مچ گئی،سیلاب میں 11 بھارتی فوجی تاحال لاپتہ ہیں۔
کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب میں پورا گاؤں بہہ گیا تھا، پانچ افراد ہلاک ہوئے، 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے، ریسکیو آپریشن میں 413 افراد محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔
سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی، مقامی شہریوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی۔