سلامتی کونسل غزہ میں فوری طور پر انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے: پاکستان

Published On 10 August,2025 09:09 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے، سلامتی کونسل انٹرنیشنل پروٹیکشن فورس تعینات کرے۔

غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں ، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کا شدید بحران ہے، امدادی مراکز پر خوراک کے حصول کیلئے آنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جارہی ہے، سلامتی کونسل کو اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ کونسل کو غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرنا چاہیے، غزہ فلسطین کا حصہ ہے اور رہے گا، پاکستان فلسطین کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔